18 نومبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور غیروابستہ تحریک کے سربراہ نے دنیا میں منصفانہ نظام کی برقراری کے دائرے میں تمام قوموں کی شراکت کی اہمیت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: صدارتی پریس کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج تھران میں گھانا کے صدر کے خصوصی ایلچی چیکاتا کے ساتھ ملاقات میں دنیا میں منصفانہ نظام کی برقراری میں تمام قوموں کی شراکت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غیر جانبدار تحریک کے اہداف پر مبنی نظریات کو عملی شکل دینا ضروری ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے غیرجانبدارتحریک کے انسانی اہداف پر مبنی اصولوں کے لئے مناسب دائرہ کار کے نہ ہونے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھانا غیرجانبدار تحریک کے بنیادی رکن کی حیثیت سے اس تحریک کے لئےضروری ڈھانچے کی تیاری میں بنیادی کردار ادا کرسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110